آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ‘راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سنٹرل کمیٹی کے رکن راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے سیاسی وفاداریاں بدلنے کے ماہر جنرل پرویز مشرف چوہدری شجاعت حسین اور نواز شریف کے قدموں میں پڑنے رہنے والے شیخ رشید احمد اب عمران نیازی کے قدموں میں پڑے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید کے یہ ریمارکس کہ پی ٹی آئی کے نااہل وزرا حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جبکہ فواد چوہدری کے یہ ریمارکس کے وزرا کی طرف سے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جا رہی ہیں اور منتخب نمائندوں کی بجائے غیر منتخب لوگ حکومت چلا رہے ہیں حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں راشد محمود خان بابوزئی ن گڑھی محمدبہرام خان شاہ عالم میں بابوزئی ہائوس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی اور بانی رہنمائوں کی طرف سے حکمرانوں کی کرپشن کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں۔ حکمران جماعت کے سیاسی بھگوڑوں نے حکمرانوں کی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگ لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم خطرے کی گھنٹی بجنے پر خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں کے خلاف نفت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ ملک میں ہر طرف آٹا چور حکمران ہائے ہائے چینی چور حکمران ہائے ہائے اور پٹرول چور حکمران ہائے ہائے کے نعرے گونج رہے ہیں جبکہ ان نعروں سے حکمرانوں کی نیند حرام ہو گئی ہے عوام نے مہنگائی و بے روزگاری سے نجات اور ملک کو سنوارنے کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
پشاور سے مزید