• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول واقعی ابھی بے بی ہے، شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہنا ہے کہ بلاول واقعی ابھی بے بی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو سے متعلق کہا ہے کہ بلاول واقعی ابھی بے بی ہے، زرداری، بلاول اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی تصویر بلاول بھٹو نے خود جاری کی تھی۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے جاری کی گئی  تصویر میں نے اور علی زیدی نے شیئر کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلاول کے وکیل نے ٹوئٹر کو شکایت کی کہ یہ تصویر ٹوئٹر سے اتار دی جائے۔

تازہ ترین