• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا چیلنج، مراد سعید کا قبول کرنا بے تکی بحث ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیاچیئرمین پیپلزپارٹی کو مراد سعید کو چیلنج کرنا چاہئے یا عمران خان کا انتظار کرنا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی الزام تراشیوں سے قطع نظر بلاول بھٹو نے حکومت پراہم سوالات اٹھائے ہیں۔منیب فاروق نے کہا کہ بلاول کا چیلنج دینا مراد سعید کا قبول کرنا بے تکی بحث ہے، حکومت اگست میں کورونا کے بہت زیادہ پھیلاؤ کی بات کررہی تھی اب کہتے ہیں مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے، سمجھ نہیں آتا عالمی اداروں کے اندازوں کو درست مانیں یا این سی اوسی کی بات کو دیکھوں، یہ الزامات بھی ہیں کہ جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹنگ کم کی جارہی ہے، حکومت کا بڑا مسئلہ بیڈ گورننس کے ساتھ خراب رویہ بھی ہے، حکمراں جماعت بلند انا اور خود کو درست سمجھنے کے سنڈروم کا شکار ہے انہیں دوائی لینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین