آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ماہ نور بلوچ 50 سال کی ہو گئیں

ماہ نور بلوچ کی 50 ویں سالگرہ


پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ 50 سال کی ہو گئیں۔

ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

1993 میں ڈرامہ سیریل ماروی میں فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں۔ وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلموں میں بھی کام کیا۔