تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )سنگاپور کے پرچم بردار دو تجارتی جہاز ہرمزمیں نشانہ ‘ایک ڈوب گیا‘حوثیوں کا سعودی ہوائی اڈوں اور تیل تنصیبات پر مزید حملوںکا اعلان‘ ریاض میں آئل ریفائنری ‘شاہ خالد ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ‘ذرائع کے مطابق ظہران شہر میں حملے کے نتیجے میں آرامکو ہیڈ کوارٹرکوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچااورآگ کئی منزلوں تک پھیل گئی جبکہ اوپر کی تین منزلیں تباہ ہوگئیں ‘ ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔ریاض میں ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے ملبے کے ٹکڑے گرنے سے ایک شخص زخمی جبکہ ایک رہائشی مکان اورگاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے‘ سعودی فوجی اتحاد نے کہا کہ اس نے بدھ کو حوثیوں کا ایک بیلسٹک میزائل روک لیاجبکہ سعودی دارا لحکومت میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز نے ریاض کیلئے پروازوں کی معطلی میں 18 نومبر تک توسیع کر دی ہےجبکہ حوثی حملوں کے بعد سعودیہ میں ٹینس ٹورنامنٹ اور سعودی پروفیشنل فٹ بال لیگ کے تین میچزملتوی کردیئے گئے ۔ یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے مبینہ استعمال کا معاملہ بیجنگ کے ساتھ اٹھایا گیا ہےجبکہ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران نے انتہائی جدید ہتھیار حاصل کر لیے ہیں‘ ایران کسی بھی نئی جارحیت کا پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہے اور اس بار امریکا کیلئے اس کے نتائج کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوں گے۔