• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ: مسافروں کا سامان حوالگی کا پہلا مرحلہ مکمل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کا سامان حوالگی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ شناخت کے لیے رکھی گئی 425 اشیاء میں سے 181 اشیاء لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ شناخت کے لیے رکھی گئی اشیا میں زیوارت اور الیکٹرونکس آلات کے ساتھ ساتھ شناختی، تعلیمی اور دیگر دستاویزات بھی شامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 31 شہداء کے لواحقین نے اشیا سے متعلق دعویٰ داخل کر کے اشیاء حاصل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی مانندہ اشیاء کیٹلاگ کی صورت میں ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سامان کی حوالگی برطانوی ٹیم کی سرپرستی میں مرحلہ وار مکمل کی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے سینئر افسران جنرل منیجر پسنجر ہینڈلنگ کی سربراہی میں 3 دن تک موجود رہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین روز کے دوران 67 خاندانوں نے پی آئی اے دفتر کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ ملیر ماڈل کالونی میں آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

اس پرواز پی کے 8303 میں عملے سمیت مجموعی طور پر 99 افراد سوار تھے جن میں سے 97 افراد اس حادثے میں شہید ہوگئے تھے جبکہ دو افراد محفوظ رہے تھے۔

تازہ ترین