• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپین: برطانوی شہری ہوٹل کی7ویں منزل سے نیچے موجود شخص پر جا گرا، دونوں ہلاک

میڈرڈ (نیوز ایجنسیاں) سپین میں ہوٹل کی7 ویں منزل سے گرنے والا برطانوی شہری نیچے موجود دوسرے شخص سے ٹکر ا گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے سپین کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا جہاں وہ 7ویں منزل سے گرنے کے بعد نیچے بالکونی میں موجود دوسرے ہسپانوی شخص سے ٹکرا گیا جس سے دونوں ہی ہلاک ہو گئے۔

تازہ ترین