• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالضحیٰ پربجلی کمپنیوں کے ملازمین کواضافی بونس دینے کافیصلہ

لاہور(تجمل گرمانی) پیپکو نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون میں کام کرنے والے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو عید الاضحی کے موقع پر ایک اضافی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران خدمات کے اعتراف میں اضافی بونس دیا جا رہا ہے جس بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہو نے کا امکان ہے ،اضافی بونس ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہو گاتمام بجلی کمپنیاں ضافی بونس کی مد میں درکار رقم کا تخمینہ کی تفصیلات پیپکو کو بھیجیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔اضافی بونس کی مد میں وزارت بجلی کو ایک ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کرے گی۔پیپکو کے جنرل منیجر ہیومن ریسوریس صغیر احمد نے بجلی کمپنیوں میں ایک لاکھ 57ہزار ملازمین کام کرر ہےہیں اور تمام ملازمین و افسران کو بونس ادا نہیں ہو گا صرف وہی ملازمین حقدار ہو گے جنھوں نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون کےدوران کام کیا۔ ہمارے 800سے زائد ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اضافی بونس ان کی خدمات کے طور پر دیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ وزارت بجلی کورونا وائرس سے کام کے دوران شہید ملازمین کو پہلے ہی 35لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کر چکی ہے۔
تازہ ترین