• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ کی بیٹی حورین کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ دن اپنی بیٹی حورین کی شاہانہ انداز میں پانچویں سالگرہ منائی ۔

عائزہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ، عائزہ خان کی 2008 میں پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور سے شادی ہوئی تھی ، اس کامیاب جوڑی کی تعریفیں ہر زبان زد عام ہیں، عائزہ اور تیمور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا بھی ہے ۔

گزشتہ دن عائزہ نے اپنی بیٹی حورین کی ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہانہ انداز میں سالگرہ منائی ، اپنی بیٹی کی سالگرہ کے اس پر مسرت موقع پر وہ خود بھی خوبصورت اور مصروف نظر آ رہی ہیں ۔


عائزہ کی جانب سے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصویویں انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، عائزہ کے مداحوں نے بھی دل کھول کر حورین کو دعائیں اور سالگرہ کی مبارکبا د دی۔


ایک پوسٹ کے ذریعے عائزہ کی جانب سے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

تازہ ترین