• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں آٹھ سال کی بچی کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گھر سے بھاگی ہوئی بچی کو ایک شادی شدہ جوڑے نے سڑک پر لفٹ دی، لفٹ دینے کے بعد شوہر نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور لاش جنگل میں پھینک دی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچی کو اغوا کیے جانے سے چند لمحے قبل دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم کی بیوی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بچی کو صرف لفٹ دینے کے بارے میں بتایا، تاہم مزید تفتیش میں اعتراف کرلیا کہ اس کے شوہر نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش جنگل میں پھینک دی۔

پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین