نیپرا نے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کے آغاز کے لیے این ٹی ڈی سی کی منصوبہ بندی2047 رپورٹ پر تکنیکی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں این ٹی ڈی سی، سی پی پی اے اور نیپرا کے ماہرین شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی وسط اگست تک حتمی رپورٹ نیپرا اتھارٹی کو پیش کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق بجلی کی پیداوار کیلئےطویل المدتی منصوبے کی رپورٹ پر نیپرا نے سماعت کی، سماعت میں وزیراطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی پاور ڈویژن نے بھی شرکت کی۔
نیپرا کی سماعت میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کے مشیر توانائی نے بھی شرکت کی جبکہ سماعت میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ بھی شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نمائندوں نے بھی سماعت میں شرکت کی۔