اسرائیل افواج کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں السمعیہ کے علاقے مسجد کے قریب حملوں میں شہری شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی بمباری سے کئی گھروں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے کئی فوجیوں کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ ہے۔
لبنان میں پچھلے 2 ماہ میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔