• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کی بجلی نیشنل گرڈ کو نہیں دیں گے، محمود خان


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کی پیدا کردہ بجلی نیشنل گرڈ کو نہیں دیں گے۔

محمود خان نے یہ اعلان نوشہرہ میں جلوزئی انڈسٹریل اسٹیٹ کاسنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے کی پیدا کردہ بجلی نیشنل گرڈ کو نہیں دیں گے بلکہ اپنی صنعتوں کو براہ راست مہیاکریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے، کے پی میں سرمایہ کاری کے لئے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو مراعات دینے کے لئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں، پن بجلی، صنعت، ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے اس وقت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

محمود خان نے یہ بھی کہا کہ میں حزب اختلاف کو کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ صوبائی حکومت کے کسی بھی منصوبے کی، جس مرضی ادارے سے انکوائری کرواکر دیکھ لیں۔

تازہ ترین