• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان کی نصیحت کے جواب میں ہمایوں سعید کا کرارا جواب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں یہ ایک روایت ہے کہ ہرمقبول ہو جانے والی چیزکے نام پر کئی مصنوعات کا نام رکھ دیا جاتا ہے، مقبولیت کے ریکارڈز قائم کرنے والے ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، ڈرامہ تو ختم ہوا لیکن میرے پاس تم ہو نسوار، چھالیہ، پاپڑ کرارے اور کئی دیگراشیاء ابھی بھی دستیاب ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامے کے نام پربننے والی پاپڑ سے متعلق ٹویٹ کی تو جواب میں شان شاہد نے انہیں ایک نصیحت کرڈالی، جس پرہمایوں نے بھی مہذب انداز میں کرارا جواب دے ڈالا۔میرے پاس تم ہو” پاپڑکی تصویر شیئر کرتے کسی صارف نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کیاتو انہوں نے ہنستے ہوئے اسے ری ٹویٹ کیا۔

ہمایوں کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارشان نے لکھا ” یہ لوگوں کا ان کے اپنے انداز میں پیار ہے ، اسے قبول کریں برادر”۔شان کو جواب دیتے ہوئے ہمایوں نے واضح کیا کہ یہ مذاق اڑانے والی ہنسی نہیں تھی۔ میں جو کچھ بھی ہوں ، ہمارے لوگوں کے پیار کی وجہ سے ہے اور ایسا کچھ نہیں کہ میں نے کبھی اسے اپنا حق سمجھ کرلیا ہو۔

میں نے کبھی آپ کے معاملے میں بھی ایسا نہیں سمجھا۔ آپ کو بہتر سمجھنا چاہیے برادر” ۔بے انتہا پسند کیے جانے والے اس ڈرامے کی کہانی دراصل مادہ پرست عورت اورمرد کی بیوفائی پر مبنی تھی۔

تازہ ترین