• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی بندرگاہ پر کھڑے7 بحری جہازوں میں آتشزدگی


ایران کے شہر بوشہر کی بندرگاہ پر کھڑے 7 بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جہازوں سے اٹھتا سیاہ دھواں دور تک کے علاقوں سے دیکھا گیا۔

آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ ایران میں پچھلے کچھ عرصے میں جوہری اور صنعتی تنصیبات کے نزدیک دھماکوں اور آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

تازہ ترین