بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے چاہنے والوں کو نرم و ملائم جِلد کے لیے اسکرب بنانا سکھا دیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نادیہ جمیل نےاپنی دو تصاویر پوسٹ کیں اور اُن تصاویر کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے جِلد کے لیے خصوصی اسکرب بنانے کا طریقہ بھی شیئر کیا۔
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’آج میں آپ کے ساتھ ایک خاص اسکرب شیئر کر رہی ہوں جو کہ جِلد کے لیے بہت مفید ہے اور اِس کو لگانے کے بعد آپ کی جِلد تر و تازہ ہوجائے گی اور آپ کافی بہتر بھی محسوس کریں گے۔‘
نادیہ جمیل نے اسکرب کے اجزاء بتاتے ہوئے لکھا:
اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تمام اجزاء آپ نے اپنی ضرورت کے حساب سے لینے ہیں اور پھر تمام اجزاء کو ایک جگہ ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں، اُس کے بعد یہ اسکرب اپنے چہرے پر لگانے کے بعد کچھ دیر کے لیے اسکرب کرتے رہیں اور پھر چہرہ دھولیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اس اسکرب کو کرنے کے بعد آپ کو اپنی جِلد بچوں کی طرح نرم محسوس ہوگی۔‘
نادیہ جمیل نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ گرم علاقے میں رہتے ہیں تو آپ اپنے اسکرب میں دہی بھی شامل کرسکتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے گزشتہ دنوں ہی اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔