• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک ذہنی بیماری ڈپریشن کے منفی اثرات مجموعی صحت سمیت روزمرہ کی زندگی اور رشتوں پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، ذہنی دباؤ کا فوراً قدرتی غذاؤں کے استعمال سے علاج کیا جا سکتا ہے ۔

اکثر اوقات ذہنی دباؤ کے دوران کیفین والے مشروبات یعنی چائے ، کافی، میٹھی غذائیں اور سیگریٹ کا سہارا لیا جاتا ہے، ان کے استعمال سے ڈپریشن میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والے ماہرین کے مطابق اگر ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا کبھی کبھار اس کیفیت سے گزرتے ہیں تو پہلے مندرجہ ذیل قدرتی غذاؤں سے علاج کریں جو کہ ڈپریشن میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں، ان غذاؤں کے استعمال کے متعدد فوائد ہیں اور کیمیکل سے لبریز ادویات کے مقابلے میں نقصانات بھی کوئی نہیں ۔

ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے ذہنی دباؤ کی کیفیت کے دوران مندرجہ ذیل غذائیں تجویز کی گئی ہیں :

ملیٹھی کا استعمال

تحقیق کے مطابق ملیٹھی بلڈ اور شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ ملیٹھی ڈپریشن کو بھی کم کرتی ہے، اس کے استعمال سے انسان خود کو پر سکون محسوس کرتا ہے ، ملیٹھی کا استعمال کسی بھی عمر کے افراد کے لیے مفید ہے، اس کا ستعمال روزانہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔

ڈپریشن میں مالٹوں کا استعمال

نارنجی قدرتی طور پر مضر صحت مادوں کا صفایا کرتا ہے ، مالٹے میں فائبر ، وٹامن سی اور منرلز پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات آتے ہیں جبکہ اس کا استعمال ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

ڈپریشن کے دوران مالٹے کے استعمال سے طبیعت ہلکی اور پر سکون محسوس ہوتی ہے ۔

کیمومائل پھولوں کی چائے

ماہرین ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے کیمومائل پھولوں کی چائے کو بہترین ٹانک قرار دیتے ہیں، کیمومائل پھولوں کی پتیاں با آسانی سپر اسٹور پر دستیاب ہوتی ہیں، کیمومائل پھولوں کی پتیوں میں اگر ملیٹھی بھی شامل کر لی جائے تو ڈپریشن کی کیفیت ختم کرنے کے لیے یہ ایک آئیڈیل قہوے کا کردار ادا کرتی ہے ۔

بادام

ڈپریشن کے دوران ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر بادام کھائے جا سکتے ہیں، بادام کھانے سے میگنیشیم ، فارسفورس سمیت گڈ فیٹ کی مقدار حاصل ہوتی ہے جو موڈ کو خوشگوار بنانے کے لیے مفید ہیں، بادام کے استعمال فائبر، پروٹین، وٹامنز ای کی مقدار بھی حاصل ہوتی ہے ، بادام کے استعمال سے ڈپریشن کی کیفیت کا خاتمہ ہوتا ہے اور جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں بھی مدد ملتی ہے ۔

کھوپرے کا پانی

کھوپرے کے پانی کا استعمال فرحت بخش احساس دلاتا ہے جس سے طبیعت ہلکی اور پر سکون محسوس ہوتی ہے، کھوپرے کا پانی جسم میں پوٹاشیم کی کمی کو بھی دور کرتا ہے، کھوپرے کا پانی پینے سے پٹھوں میں کھنچاؤ میں بھی آرام ملتا ہے اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

تازہ ترین