ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کو خاص بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کےتمام حسین لمحات کو ایک ساتھ دکھایا ہے، ویڈیو کے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں خود کو اپنی شادی کے تمام لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے سے نہیں روک سکی، آپ سب لوگوں نے میری شادی کو اور بھی خاص بنایا۔ ‘
سارہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ماشاء اللہ ماشاءاللہ میں اللہ تعالی کی بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنی عزت دی اور آپ سب لوگوں کا پیار دیا، بے شک عزت دینے والا خدا ہے۔‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آخر میں میری شادی کے دنوں کو اپنے تصورات سے بھی زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے تمام ڈیزائنرز اور میک اپ ٹیم کےلیے ایک چھوٹا سا شکریہ نوٹ ہے ، اپنی سالگرہ کے دن (14 جولائی) سے لے کر نکاح کے دن (16 جولائی) تک میں نے ہر لمحے کو انجوائے کیا ہے، الحمدللہ۔ ‘
اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی بہن ’عائشہ ظفر‘ کا خاص شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا کہ میری منگنی، مایوں، بارات (نکاح) اور ولیمے کے دنوں کوخوبصورت بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ ایک بہترین ویڈنگ پلانر ہیں‘
آخر میں سارہ خان نے ایک ’عبدالصمد ضیاء‘ نامی فوٹوگرافر کا بھی شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے اُن کی زندگی کے حسین لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا۔
اداکارہ سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ آٹھ گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً چار لاکھ اسی ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں، اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔