• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ان کے سر کا تاج ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ دورہ انگلینڈ پر موجود وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان احمد ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

رضوان احمد نے کہا کہ انہیں سرفراز سے اتنی محبت ہے کہ وہ ان کی ہمدردی میں انگلینڈ بھی نہیں آنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد ان کے سر کا تاج ہیں۔

محمد رضوان نے کوویڈ۔19 کو پاکستان ٹیم کے لیے ایک نعمت قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت کھلاڑی ایک دوسرے سے زیادہ مل رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم کی مانچسٹر میں ٹریننگ جاری ہے، قومی کھلاڑیوں نے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔ کرکٹرز کے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے دو مختلف گروپس میں سیشنز ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کل سے شروع ہوگا، جسے فرسٹ کلاس میچ کا درجہ حاصل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پانچ اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین