• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 103 سالہ بزرگ نے کورونا کو شکست دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے103؍ سالہ برزگ عزیز عبدالعالم نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔ اس طرح ان کا شمار دنیا کے ان معمر ترین افراد میں ہونے لگا ہے، جنہوں نے اس مہلک بیماری کے سامنے ہار نہیں مانی۔ عزیز عبدالعالم کا تعلق چترال کے ایک گاؤں سے ہے۔ جولائی کے آغاز میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جسکے بعد انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا تھا لیکن اب صحت یاب ہونے کے بعد انہیں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔ عزیز عبدالعالم کے بیٹے سہیل احمد میڈیا کو بتایا کہ ہم انکی عمر کی وجہ سے پریشان تھے لیکن انہیں اپنی صحت کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں تھی۔ سہیل احمد کے مطابق انکے والد کا کہنا تھا کہ وہ اتنی طویل زندگی گزار چکے ہیں اور اب انہیں کورونا وائرس کا کوئی ڈر نہیں ہے۔
تازہ ترین