• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اور قابل اداکار ہمایوں 49 برس کے ہوگئے ہیں۔

27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سُپر اسٹار ہمایوں آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اِس ضمن میں شوبز ستاروں کی جانب سے ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’فلموں کی شان، پارٹیز کی جان اور ہمارے سُپر اسٹار کو سالگرہ مبارک ہو۔‘


اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔


احمد علی بٹ نے لکھا:

باکس آفس کا کنگ
لاکھوں دلوں کا ہیرو
پاکستان کا قومی خزانہ
رومانوی شہزادہ
پریمی اور ایک فائٹر
اسٹاک مارکیٹ کا شہزادہ
دانش کو مارنے والا
چائے پراٹھا کھانے والا
لندن نہیں جانے والا
کیونکہ وہ پنجاب گیا تھا
سدا بہار ہمایوں آپ کو سالگرہ مبارک ہو

آخر میں اُنہوں نے ہمایوں سعید کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دُعا بھی کی۔

دوسری جانب اعجاز اسلم نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کے ہمراہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے پاکستان کے نامور ڈراموں اور مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی لاکھوں لوگوں کے دِلوں پر راج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین