• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچا۔

بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 325 بنائی ہے تاہم بازار حصص کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 776 کی نچلی سطح پر بھی گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 344 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید