• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں پھر بند

متعدد پاکستانی فنکاروں اور کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک بار پھر بھارت میں بند کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو متعدد پاکستانی فنکاروں، کرکٹرز اور چینلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد پابندی خاموشی سے اُٹھالی گئی تھی۔

پہلگام واقعے کے بعد جاری پاک بھارت تنازعے کے نتیجے میں پاکستانی فنکاروں، کرکٹرز اور چینلز کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر عائد پابندی بحال ہونے کے بعد پاکستانی فنکاروں ماورا حسین، صبا قمر، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی، دانش تیمور اور کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے انسٹاگرام اکاؤنٹس قابل رسائی ہوگئے تھے۔

دریں اثناء آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA) نے بھارتی حکومت سے پاکستانی فنکاروں اور کرکٹرز کی ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر فوری اور مستقل پابندی کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد اب متعدد پاکستانی فنکاروں اور کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک بار پھر ناقابل رسائی ہوگئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید