ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان پلیٹ کپ ڈویژن کا فائنل مالدیپ یا چائنیز ٹائپی کے خلاف جمعے کو کھیلے گا۔