• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، کورونا وائرس کے باعث آن لائن ہونے والے میگا ایونٹ میں 16ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

آن لائن ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔

وسیم کھتری، معیز اللّٰہ بیگ، سید عماد علی، حسان ہادی خان اور صہیب ثناء اللّٰہ پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مشکل حریفوں نائجیریا، آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کومات دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

انفرادی کارکردگی میں پاکستان کے دو پلیئرز ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، سید عماد علی 11 فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ حسان ہادی خان 10 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت یا انگلینڈ سے ہوگا۔

تازہ ترین