• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالگرہ کی مبارکباد پر ’ارطغرل‘ کا مداحوں سے اظہارِ تشکر

ترک ڈراما اداکار انجن التان دوزیاتن نے اپنی سالگرہ پر مبارکباد دینے پر اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترک ڈراما سیریز ’دلریز: ارطغرل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انجن التان 40 برس کے ہوگئے ہیں۔

ایک روز قبل انھوں نے اپنی 40ویں سالگرہ بنائی، اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ترکش کینسر سوسائٹی کے لیے چندہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

ان کی سالگرہ پر ان کے دوستوں اور مداحوں نے انھیں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے انبار لگادیے۔

التان کی اہلیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔

اپنی اس تصویر کے ساتھ انھوں نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ 

بعدِ ازاں انجن التان نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین