• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب‘ 13 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو(آج) طلب کرلیا ‘13 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیاہے‘اجلاس دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگاجس میں ملکی سلامتی سیاسی و معاشی صورتحال پر غورکیاجائےگا‘اجلاس میں میڈیا کے واجبات پروزارت اطلاعات بریفنگ دے گی۔ ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ یکم ستمبر سے ملک میں یورو فائیو معیار کا پٹرول اور ڈیزل متعارف کروانے کی منظوری دے گی‘کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے پائلٹس کی ڈگریوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئیگا۔

تازہ ترین