چین میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
چین میں ایک نوبیہاتا جوڑا ایسا بھی تھا جسے نہ تو بارش اور سیلاب کی پرواہ تھی اور نہ ہی اپنی جان گنوا دینے کا ڈر۔
چینی جوڑے نے شادی کرنے کی تھانی تو راستے بند ہونے کے سبب وہ آگے بڑھ نہیں سکتے تھے، بارات کو دریا پار کرانے کے لیے مشینی کدال کا استعمال کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن کو دریاپار کرانے کے لیے مشینی کدل استعمال کی گئی ہے واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریا پر بنا واحد پل بہہ گیا تھا.
بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مذکورہ جوڑا تو شادی کے بندھن میں بندھ گیا لیکن پل سے دوسری طرف آنے جانے والے افراد پریشانی میں مبتلا ہیں۔
علاوہ ازیں چینی جوڑے زندگی کے اس نئے سفر میں سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔