• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں، فاروق ستار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انصاف لیبر یونین پاکستان اسٹیل مل سی بی اے کے چیئرمین محمد یاسین جامرو جنرل سیکرٹری عبدالرزاق اور نسیم حیدر نےسربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاہ پرملاقات کی اور موجودہ مسائل سے آگاہ کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان اسٹیل مل کی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور عید الاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر افسوس کا اظہار کیا اور وفد کے اراکین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسٹیل مل کے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں۔

تازہ ترین