• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک پاس آفتاب اکبر چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منتخب


رکن پنجاب اسمبلی آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار آفتاب اکبر کی تعلیم میٹرک ہے۔

ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کا انتخاب پیف کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں اتفاق رائے سے ہوا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کر رکھا ہے، ان کا انتخاب تعلیمی نہیں کارکردگی کے لحاظ سے ہوا ہے، انٹرویو میں کامیابی کے بعد سولہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انہیں منتخب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ادارے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تمام شکایات کو جلد دور کردیا جائے گا۔

آفتاب اکبر نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسکول مالکان کے مسائل کو جلد حل کرینگے۔

تازہ ترین