• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظور کروا لیتے،اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کےلئے ضروری ہے،ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیے، اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دی تو بے نقاب ہوگی ۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین