• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 10 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے1 ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے, عوامی کالونی، فیروزآباد، بغدادی، جمشید کواٹراور سولجر بازارکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتارکیا جو شہریوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین