• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش، ہاکی ،ٹینس لیجنڈز کا پاکستانی کرکٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ سےاولڈ ٹريفورڈ مانچسٹر سے شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سيريز سے قبل جہانگیر خان سمیت دیگر کھیلوں کے عظیم کھلاڑيوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نيک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کا کہناہے کہ ايک اسپورٹس مين کی حيثيت سے انہیں احساس ہے کہ ایک کھلاڑی کو کوويڈ 19 کے دوران تياری اور کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے ميں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہوگا ۔ موجودہ صورتحال میں تو اس سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی بھی کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلنج ہوگا مگر انہیں یقین ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم شاندار فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج دے گی۔ ہاکی کے عظیم کھلاڑی شہباز سینئر کاکہنا ہے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔سوئمر کرن خان، ریسلر انعام بٹ،بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد ، فٹ بالرصدام حسین،سیدہ ماہپارا ،اسکواش پلیئر بہنوں مدینہ ظفر اور عائشہ ظفر نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین