• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلاتفریق اور شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین کو صرف اپنی فکر ہے ان کو ملک وقوم کے مفادات کا سوچنا چاہیے۔

گورنر پنجاب سے چیئر مین ہلال احمر ابرار الحق اور پارٹی وفود نے گو رنرہاؤس میں ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ملکی معاملات، سیاسی صورتحال پربا ت چیت کی گئی ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، ایف اے ٹی ایف کے متعلق 2 بلوں کی پارلیمنٹ سے منظوری تاریخی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 22کروڑ پاکستانی ، افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں، امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیں دیں ہیں ۔

تازہ ترین