• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ سپر لیگ، انگلینڈ پہلے ون ڈے میں چھ وکٹ سے کامیاب

ساؤتھمپٹن (جنگ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے ہراکر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ ناکام ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 172رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ کورٹس کیمفر نے ڈیبیو میچ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 118 گیندوں پر 59 رنز بنائے ۔ میک برائن نے 40 رنز بناکر مجموعہ 172 تک پہنچادیا۔ ڈیوڈ ویلی نے 30 رنزدیکر 5 جبکہ ثاقب محمود نے 2وکٹیں لیں۔ آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بھی 4وکٹیں78پر گر گئی تھیں۔ البتہ سام بلنگز نے 67 اور کپتان اوئن مورگن نے36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 6وکٹ کی فتح دلوادی۔

تازہ ترین