• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے بےحد اصرار پر عید الاضحیٰ پر بھی ڈونکی کنگ نشر کی جارہی ہے


پاکستان کی مقبول ترین اینیمیٹڈ فلم دی ’ڈونکی کنگ‘ عید الاضحیٰ پر بھی جیو پر نشر کی جائے گی۔

عید الفطر پر جیو پر نشر کی گئی اس فلم کو چھوٹی اسکرین پر بھی بے حد پسند کیا گیا۔

عوام کے بے حد اصرار پر اسے دوبارہ اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی جیو پر نشر کیا جارہا ہے۔

9 سے 90 سال کے بچے ہوجائیں تیار، کیونکہ اب بڑی عید کے پہلے روز رات 10 بجے جیو پر نشر کی جائے گی۔

ڈونکی کنگ نے باکس آفس پر25 کروڑ روپے کا بزنس کیا، ’ڈونکی کنگ‘ کی وڈیو، ٹریلر اور پروموشنل وڈیوز 12 کروڑ سے زیادہ بار دیکھی گئیں۔

فلم نےکوریا، اسپین اور ترکی سمیت گیارہ ملکوں میں دھوم مچائی، کرداروں پر آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں نے بھی اپنا پیغام دیا۔

فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپذیر نے لومڑی کی صداکاری کی ہے۔

دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین