• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، دنیا کے بیشتر لوگ وائرس کے خطرے سے دوچار رہیں گے، دنیا کو وبا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ صدی میں ایک بار آنے والی یہ ایک ایسی وبا ہے جس کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم نے مزید کہا کہ دنیا کے بیشتر لوگ خصوصاً ان ممالک میں جہاں اس کی شدت زیادہ ہے وائرس کے خطرے سے دو چار رہیں گے، جو ممالک یہ سمجھ رہے تھے کہ وبا کا بدترین دور گزر گیا وہ اب دوبارہ سے وبا کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔

صحت سے مزید