• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تین دنوں میں ایک لاکھ 60 ہزار نئے کورونا کیسز

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ایک عرب ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں مزید 57 ہزار 118 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اسی دوران 764 مزید افراد اس مہلک بیماری سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 36 ہزار 511 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ تین دنوں میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق اب تک بھارت میں ایک کروڑ 93 لاکھ سے زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریض ایک کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں۔ مہلک وائرس 6 لاکھ 83 ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے گیا، جبکہ ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

امریکا میں 70 ہزار سے زیادہ کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 47 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ جو کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

برطانیہ میں کیسز بڑھنے پر وزیراعظم بورس جانسن نے پابندیوں میں مزید نرمیوں کا سلسلہ دو ہفتوں کے لیے روک دیا ہے۔

جاپان کے علاقے اوکیناوا میں کورونا کیسز بڑھنے پر 15 روز کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین