• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں 1 کروڑ 80 لاکھ کورونا کیسز


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ 34 ہزار 65 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 89 ہزار 75 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 5 ہزار 854 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 764 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 13 لاکھ 39 ہزار 136 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 57 ہزار 905 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 47 لاکھ 64 ہزار 588 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ 43 ہزار 518 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 720 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23 لاکھ 63 ہزار 165 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 93 ہزار 616 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 8 ہزار 876 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 37 ہزار 415 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 54 ہزار 117 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 128 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 870 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 8 ہزار 153 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 3 ہزار 290 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 47 ہزار 472ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 34 ہزار 193 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 19 ہزار 408 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 22 ہزار 183 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 533 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 57 ہزار 658 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 445 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 35 ہزار 602 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہزار 982 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 7 ہزار 752 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: ویتنام میں کورونا سے پہلی 3 ہلاکتیں

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 10 ہزار 330 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3لاکھ 6 ہزار 181 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 193 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 887 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 478 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 385 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں سے 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 976 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 146 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 2 لاکھ 48 ہزار 577 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین