• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جرمنی میں کھانسی کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیاری کے مراحل میں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ایک ایسی ایپ بنانے میں مصروف ہےجو کھانسی کی ریکارڈ آواز کا تجزیہ کر کے بتائے گی کہ کھانسنے والا شخص کورونا وائرس سے متاثرہ ہے یا نہیں۔

اس ایپ کے تحت صارفین کو اپنی کھانسی اور چھینک ریکارڈ کرنے کے لیے کہا جائے گا جس کے بعد ایپ ان آوازوں کو کورونا مریضوں کی آواز کے ساتھ موازنہ کر کے وائرس کی تشخیص کرے گی۔

دوسری جانب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایپ صارفین کی عمر، جنس اور صحت سے متعلق تمام تر معلومات لوگوں کی ریکارڈنگ سننے کے بعد خود ہی پہچان لے گی۔

اس سے قبل اپریل میں بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کورونا وائرس ٹیسٹ میں مدد کی غرض سے کھانسی کی اسکریننگ کے لیے ’کاس‘ نامی ایپ تیار کی گئی تھی جس سے سانس کی حالت معلوم کی جاس کتی تھی۔

اس ایپ میں صارف اپنی کھانسی کی آواز ریکارڈ کرتا ہے جس سے ایپ تجزیہ کر کے نتائج بتاتی ہے، اس ایپ کا اصل مقصد مختصر مدت میں مریضوں کی بڑی تعداد کے لیے ابتدائی اسکریننگ کا عمل ممکن بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا ٹیسٹ کرنے والی موبائل ایپ کی تیاری

مذکورہ ایپ حیدرآباد دکن میں قائم اسٹارٹ اپ سالسیٹ ٹیکنالوجیز اور آئی ٹی فرم زینسارک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کی تھی۔

تازہ ترین