آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سرکاری اسپتال معمول کی سرگرمیاں شروع کریں، یاسمین راشد


پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز کمی آرہی ہے،  گوجرانوالہ میں 9 دن سے ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، صوبے کے تمام سرکاری اسپتال معمول کی سرگرمیاں شروع کردیں۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز کمی آرہی ہے، محکمہ صحت پنجاب معمول کی سرگرمیاں بحال کردے۔

انہوں نے کہا کہ میو اسپتال، یکی گیٹ، ایکسپو سنٹر اور پی کے ایل آئی میں کورونا مریضوں کاعلاج جاری رہے گا، نئے کورونا مریضوں کو ان چار اسپتالوں میں ریفر کیا جائیگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گوجرانوالہ میں 9 دن سے ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ بھی جلد کیا جائیگا۔

صحت سے مزید