• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکمران کشمیر کا مقدمہ ہار کر اب تبلیغ کر رہے ہیں۔

لاہور میں پیپلز پارٹی انفارمیشن بیورو کے سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہر جگہ پر ہار چکی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کا انفارمیشن بیورو حکومت کی ناکامیوں اور نااہلی کو میڈیا میں زیادہ سے زیادہ اجاگر کرے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی عوام کے سامنے لائیں گے۔ پنجاب کو فوکس کریں گے اور عوامی ایشوز کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

تازہ ترین