• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا پاکستانی ہوں جس نے سیاسی پارٹی بنائی، علی اکبر کمبوہ

بارسلونا(شفقت علی رضا )ہسپانوی شہریت حاصل کرنے والے معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری علی اکبر کمبوہ نے روزنامہ جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسپین میں میرے علاوہ بھی بہت سے پاکستانیوں کو یہاں کی شہریت یعنی سرخ پاسپورٹ ملا ہے لیکن مجھے ملنے والا ہسپانوی پاسپورٹ اس لئے اہمیت کا حامل ہے کہ میں اس انتظار میں تھا کہ کب ایسا ہو اور میں یہاں اسپین کے سیاسی اُفق پر ایک نئی سیاسی پارٹی بناؤں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو یورپی ممالک میں اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لئے پاکستانی سیاسی پارٹیوں کی بجائے مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپانوی جماعتیں پاکستانیوں کو الیکشن میں ٹکٹ تو دیتی ہیں لیکن وہ نمبر دیا جاتا ہے جو ابھی حاصل کرنا بہت دور ہے لیکن اگر اپنی سیاسی جماعت ہو اور کونسلر کا الیکشن لڑا جائے تو 150 ووٹ لے کر سیٹ جیتی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اُن پاکستانیوں سے مشورہ کیا ہے جو ہسپانوی شہریت کے حامل ہیں، سب نے میری حوصلہ افزائی کی اور یہ ا سپین میں پہلی بار ہو گا کہ کسی پاکستانی نے اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی ۔اکبر کمبوہ کا کہنا تھا کہ بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں ہی پاکستانیوں کے ووٹوں کی اُتنی تعداد موجود ہے کہ جن سے بلدیاتی الیکشن میں جیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
تازہ ترین