• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر بھی شہر کا بڑا حصہ پانی سے محروم ،ٹینکر مافیا نے دام بڑھا دئیے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عیدالا ضحی کی تعطیلات میں بھی شہر کے بڑے حصے کو آبنوشی کی فراہمی معطل رہی شہری پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے اور ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر رہے تفصیلات کے مطابق عیدالاضح کے ایام میں بھی شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں کو آبنوشی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا شہری بالخصوص بچے اور خواتین سارا سارا دن پانی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آئے جبکہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیانے بھی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور مہنگے داموں پانی فروخت کرتے رہے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو جانوروں کی قربانی میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کاکہنا تھا کہ واساتہواروں کے موقع پر بھی پانی بلا ناغہ فراہم نہیں کرسکتا تو پانی کی سپلائی کانظام پہلے کی طرح کارپوریشن کے حوالے کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شہر میں قلت آب کا مسئلہ حل نہ کیا گیا شدید احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین