• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک پومپیو اور ملا برادر کے درمیان ویڈیو کانفرنس

مائیک پومپیو اور ملا برادر کے درمیان ویڈیو کانفرنس


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں افغان امن عمل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ آج شام ملا برادر اور ان کے وفد نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے باقی قیدیوں کی رہائی کو مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم سمجھا ہے۔

زرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے عید الاضحی کے موقع پر طالبان کے اعلان کردہ جنگ بندی کا بھی خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے باقی قیدیوں کی رہائی کی قسمت سے متعلق آئندہ جمعہ کو مشاورتی لویہ جرگہ طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین