• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے بغض سے وفاقی حکومت کو باہر آنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بغض پیپلز پارٹی سے وفاقی حکومت کو باہر آنا ہوگا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو پیپلز پارٹی کے بغض سے باہر آنا ہوگا، گندم کی ہر برائی پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر ڈال دی جاتی ہے، چینی کے نرخوں میں یہ سنچری کر چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ چھٹیوں میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی وزراء نے کئی دعوے کیے تھے، پی ٹی آئی وزراء کی باتیں سن کر لگتا ہے کسی اور ملک کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پیسوں کاشارٹ فال ہوگا تو کیسے لوگوں کو تنخواہیں دے سکیں گے، اپنے خرچے کیسے پورے کر سکتے ہیں، پھر یہ لوگ سندھ حکومت پر الزام تراشی کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چینی تحقیقاتی رپو رٹ کھلم کھلا ایکسپورٹ کو وجہ بتاتی ہے، وزیر اعظم تجارت کے وزیر ہیں انہوں نے ایکسپورٹ کی ہدایت کی، وفاقی حکومت نے3 لاکھ ٹن چینی منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 70 روپے کلو چینی کی ہدایت کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کہیں بھی 70 روپے کلو چینی نہیں مل رہی، چینی، پیٹرول اور ڈیزل پرانہوں نے سنچری کرلی ہے۔

تازہ ترین