• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی شادی ہالز، ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش


پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بند شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔

پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس ہوا، جس میں بزنس سینٹرز، سیاحتی مقامات، سنیما اور تھیٹر کھولنے کی بھی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابند ختم، کلب اور پارکس کھولنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کو اپنی سفارشات بھیج دی ہیں۔

اس سے قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے چیئرمین پنجاب آرٹسٹ، پروڈیوسر تھیٹر ایسوسی ایشن قیصر ثنا اللّٰہ کی قیادت میں آئے وفد سے گفتگو میں کہا تھا کہ 14 اگست سے پہلے تھیڑز کھلوانے کی پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی مشکلات کا حل ہماری ذمے داری ہے۔

تازہ ترین