• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا کام نالوں کی صفائی نہیں، کے ایم سی کی مدد کرتے رہے ہیں، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے  میرپورخاص اور حیدرآباد میں میٹنگز کی ہیں، پچھلے سال بھی حیدرآباد میں بارش کے دوران بری حالت ہو گئی تھی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حیسکو چیف نے کہا 23 پوائنٹس کو ڈبل کنکشن دیا گیا ہے، حیسکو چیف نےکہا کہ بلا تعطل بجلی فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو بتایا کہ کیا کیا کام کر رہے ہیں، ہمیں نالوں کی صفائی میں دیر تھوڑی ضرور ہوئی، ہمارا کام نالوں کی صفائی نہیں ہے، ہم کے ایم سی کی مدد کرتے رہے ہیں، 38 میں سے 3 نالوں کی صفائی ایف ڈبلیو او کر رہاہے، وزیر اعظم کو کہا تھا کراچی اور حیدرآباد کیلیے بڑے منصوبے لائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے مسئلے ہیں، میئر نے بھی نشاندہی کی ہے، انتظامیہ کا کام ہے جلد سے جلد نکاسی کرے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ الرٹ ہے، پی ڈی ایم اے نے پمپ کا بندوبست کیا ہوا ہے، کوشش ہے کہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو، کراچی کے کچھ علاقوں میں 80 سے 85 ملی میٹر بارش ہوئی، گلستان جوہر میں بھی 80 سے 85 ملی میٹر بارش ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ اورنگی نالے کے آخری حصے پر بہت تجاوزات تھیں، 3 سال پہلے جب بارش ہوئی تو شارع فیصل اور لیاری میں نکاسی جلدی ہوئی۔

تازہ ترین