• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی نئے مظفر آباد چوک سے سری نگر چوک تک نکالی گئی، کشمیری عوام سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

ریلی میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، انتظامی افسران، سرکاری ملازمین کے علاوہ اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر گل نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر کی صورتِ حال کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، سلامتی کونسل میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: یومِ استحصال، کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے قوم تیار

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ کشمیر کی الگ شناخت کے خاتمے کے قانون کے خلاف دنیا میں احتجاج جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

محمود خان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے زبردستی لاک ڈاؤن کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

تازہ ترین