• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں علی گیلانی کی اپیل پر مکمل ہڑتال


مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی۔

بھارتی فورسز کے مظالم کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔

نریندر مودی کی سرکار کے گزشتہ 5 اگست کے اقدام کے خلاف سید علی گیلانی کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

اس سے قبل قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیر کی حیثیت بدلنے کی بھارتی کوشش کے خلاف کشمیریوں کے بھرپور احتجاج کے پیش نظر کرفیو نافذ کردیا۔

بھارتی فورسز نے سڑکیں اور بازار بند کرادیے اور لاؤڈ اسپیکر سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔

گزشتہ 1سال میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں کی آڑ میں 214 کشمیریوں کو شہید اور 1390 کشمیریوں کو زخمی کردیا ہے۔

تازہ ترین